• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئربار کنگ اینڈ ڈیگنہم کونسلر عبدالعزیز کی طرف سےافطار ڈنر

لندن ( وقار زیدی ) میئربار کنگ اینڈ ڈیگنہم کونسلر عبدالعزیز کی طرف سےافطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ کونسلز سٹاف اور براروز کی مقامی پولیس نے بھی شرکت کی، تلاوت قرآن کے بعد تقریب میں سپرنٹنڈنٹ پولیس جان ولسن کاپیغام پڑھ کر سنایا گیاجس میں انہوں نےکونسلر عبدالغفور کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اوردہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔جان ولسن نےاپنے پیغام میں کہا کہ پولیس پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ برطانیہ میں مسلمانوں کی تحفظ کیلئے پولیس ہر ممکن تعاون کرے گی۔تقریب میں ریاض خان ،عمر میمن ،قیصر بھٹی، محسن باری،چوہدری محبوب، عباس گوندل، کونسلر لیلیٰ بٹ، شیخ جاوید،حمزہ ملک سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین