• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں منہ کے کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،پروفیسر طارق رفیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا ہے کہ پاکستان میں منہ کے کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ چھالیہ، گٹکا، مین پوری، نسوار اور تمباکو ہیں۔ رمضان المبارک کی برکت سے روزے داران اشیاء سے اجتناب کرتے ہیں اگر روزے کے بعد بھی وہ ہمت کریں تو ان اشیاء سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں جس سے ملک میں منہ کے کینسر میں خاطر خواہ کمی ہوگئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ چھالیہ ایک زہر ہے جسے ہم خوددرآمد کررہے ہیںشہرمیں درجنوں برانڈ کے چھالیہ موجود ہیں جو نوجوانوں کو منہ کے کینسر میں مبتلا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70 سے 75فیصد منہ کا کینسر چھالیہ ، گٹکا اور مین پوری سے ہوتا ہےجبکہ تمباکو، شیشہ، نسوار اور شراب سے بھی منہ کا کینسر ہوتا ہے۔ اس سلسلےمیں قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف حکومت کی ذمہ داری ہے کہ چھالیہ کی درآمد پر پابندی لگائے وہیں شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ان اشیاء سے اجتناب برتیں اور رمضان المبارک ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ان موذی اشیاء کے استعمال کو مکمل طور پرترک کرکے کینسر جیسے مرض سے نجات حاصل کریں ۔

تازہ ترین