• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنفیڈریشنز کپ: پرتگال ،میکسیکو اور روس میں سیمی فائنل کی جنگ

سوچی( جنگ نیوز) پرتگال کی ٹیم نے ہفتے کو نیوزی لینڈ کیساتھ ہونے والے مقابلے میں رونالڈو کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ یورو 2016 کے فاتحین نے آئندہ ہفتے کنفیڈریشنز کپ کے سیمی فائنل میں رونالڈو کی شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ رونالڈو ان دنوں اسپین میں خود پر لگے ٹیکس چوری الزامات میں گھیرے ہوئے ہیں ۔اےسی میلان میں شامل نئے کھلاڑی آندرے سلوا پرتگالی اسٹار رونالڈو کے متبادل کے طور پر میدان میں اترین گے ۔ گروپ اے میں ہفتے کے فائنل سے مرحلے سے قبل صورتحال سخت ہے ۔ میکسیکو اور پرتگال گروپ اے میں برابر ہیں، روس ان دونوں سےصرف 1پوائنٹ پیچھے تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔جبکہ چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے پاس دو میچ ہار کر اب سیمی فائنل میں آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔کیوی کوچ کا کہنا تھا کہ اگر آپ پرتگال کی ٹیم سے رونالڈو کو نکال بھی دیں تب بھی پرتگال کی ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں جن میں ریکارڈو کوارسما اور نانی جیسے نام شامل ہیں ۔ 

تازہ ترین