• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز لیبر بیورو ضمنی انتخاب میں سعید غنی کی حمایت کرے گا،حبیب جنیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس کمیٹی کے کنوینیر حبیب الدین جنیدی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس نے تنظیمی امور پر غور و خوض اور متعدد فیصلے کئے ۔اجلاس نے محنت کشوں کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور فیصلہ کیا کہ صوبہ اسمبلی کے حلقہ PS-114 میں پی پی پی کے امیدوار سعید غنی کی محنت کش عوام کی جانب سے بھر پور حمایت کی جائے گی۔اس ضمن میں جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں میں مزدور رہنمائوں حبیب الدین جنیدی،شمشاد قریشی، رحمت اللہ سرکی و دیگر نے حلقہ PS-114کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 9جولائی 2017کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب میں وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار مزدور رہنما سعید غنی کو کامیاب کرائیں۔

تازہ ترین