• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامارو:دوروز سےلاپتہ سیلزمین کی واٹر کورس سے لاش برآمد

سامارو( نامہ نگار)سامارو کے وارڈ نمبر 3کے رہائشی اورگٹکا سپلائی کرنے والے 18سالہ نوجوان سیلز مین سنیل ولد وشن میگھواڑ دوروز قبل نقد رقم 35ہزار اور موٹرسائیکل سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ سیلزمین کےوالد وشن میگھواڑ کی مدعیت میں سامارو پولس اسٹیشن پہ گزشتہ روز درج کروائی گئی تھی۔جس کی لاش آج کنری پولس اسٹیشن کی حد میں بسٹاں شاخ سے برآمد ہوئی جسے پولس نے پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ اسپتال کنری منتقل کیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔کنری پولس کے مطابق تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین