• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ( جنگ نیوز) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جارحانہ اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے صائمہ نامی خاتون کو اپنا منیجر مقرر کر دیا ہے اور پہلے روز ان کی دفتر آمد پر پھول بھی بھجوا دئیے۔فخر زمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ”تازہ ترین اپ ڈیٹس، پی آر، کاروبار اور میڈیا انکوائریز کیلئے میری منیجر کو ٹوئٹر پر فالو کریں۔“دوسری جانب ان کی منیجر نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پھولوں کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا ”میں اپنے دفتر میں ابھی داخل ہوئی تو مجھے یہ نظر آئے۔ بہت بہت شکریہ فخر زمان، آپ اپنی مینجمنٹ ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں جیسے ہم آپ کا خیال رکھتے ہیں۔ 

تازہ ترین