• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجب الادا ٹیکس 30 جون تک جمع کرادیں نادہندگان کو ایف بی آر کی وارننگ

اسلام آباد (حنیف خالد)ایف بی آر نے فائیلرز اور نان فائیلرز کو ان کے اپنے مفاد میں حتمی مشورہ دیا ہے کہ جن افراد فرموں کمپنیوں کے ذمے جتنا واجب الادا ٹیکس ہے وہ 30 جون 2017 کی شام تک جمع کرا دیں ایسا نہ کرنے والوں کو یکم جولائی سے ڈیفالٹ سرچارج، پنلٹی کے علاوہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت مقدمات قائم ہوں گے گرفتاریاں ہوں گی ٹیکس چوروں کو جیلوں میں بند کردیا جائے گا جیلوں میں جانے والوں کی ضمانت پر رہائی واجب الادا ٹیکس ڈیفالٹ سرچارج پنلٹی کی ادائیگی کے بغیر نہیں ہوگی۔

تازہ ترین