• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستان سے مذاکرات کے عمل کو شروع کرنے کا عندیہ

Todays Print

کراچی(رپورٹ: جاوید رشید) بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے جنگ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خارجہ سشماسوراج نے ملکی میڈیاکو یہ تاثر دیا ہے کہ بھارت بات چیت پر یقین رکھتا ہے گزشتہ روز وزیر خارجہ نے ایک بھارتی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسیوں خصوصاً پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنے کا خواہاں ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ چین کے ساتھ بھارت کی کوئی کشیدگی نہیں ہے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ  بھارت اس جانب اپنا ایک خاص موقف رکھتا ہے جس میں واضح ہے کہ کشمیر کے مسائل پر کشمیریوں سے بات ہوسکتی ہے کسی اور سے نہیں بھارت اچھے طور سے کشمیریوں کے ساتھ رابطے میں ہے.

کشمیری قیادت سے ہر سطح سے رابطہ بھی ہے وہاں کے حالات پر نظر بھی ہے بھارت کو کشمیر میں کیا کرنا ہے اس بارے میں بھارت سرکار کو کسی سے صلاح کی ضرورت نہیں ہےادھر جنگ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت سرکار افغانستان کے تین بڑے شہروں نغمان، ننگرہار اور ہلمند میں اپنے قونصلیٹ بنانے کے لئے کوشاں ہے اطلاع ہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے ان تین علاقوں میں اپنے قونصلیٹ آفس بنانے کے لئے کابل میں موجود امریکی افواج، سی آئی اے ، نیٹو حکام اور افغان حکومت کے اہم لوگوں سے اس حوالے سے بت چیت کی تھی کہا جارہا ہے کہ یہ طے پایا ہے کہ لغمان، ننگر ہار اور ہلمند میں قونصلیٹ قائم کئے جائیں گے معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں میں بھارتی وزارت خارجہ کا ایک اور وفد افغان حکام سے بات چیت کے لئے کابل آرہا ہے جو اپنے نئے تین قونصلیٹ کے بارے میں بات کرے گا۔  

تازہ ترین