• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری چار تنظیمیں واچ لسٹ میں شامل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان تنظیموں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ قانون کے مطابق کالعدم تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن کسی دوسری تنظیم کے نام پر سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی عطیات جمع کرسکتے ہیں۔ ان کے بیشتر عہدیداروں اور کارکنوں کو صوبائی حکومتوں نے شیڈول فورتھ کی فہرست میں شامل کرکے ان کی آمدورفت کو بھی محدود کردیا ہے۔ ان میں لشکر جھنگوی‘ الحرمین فائونڈیشن‘ سپاہ محمد پاکستان‘ رابطہ ٹرسٹ‘ جیش محمد‘ انجمن اسلامیہ گلگت بلتستان‘ لشکر طیبہ‘ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت‘ سپاہ صحابہ پاکستان‘ تنظیم اہل سنت و الجماعت‘ تحریک جعفریہ پاکستان‘ بلوچستان بنیاد پرست آرمی‘ تحریک نفاذ شریعت محمدی‘ تحریک نفاذ امن‘ تحریک اسلامی‘ تحفظ حدود اللہ‘ القاعدہ‘ بلوچستان واجا لبریشن آرمی‘ ملت اسلامیہ پاکستان‘ بلوچ ری پبلکن پارٹی آزاد‘ خدام الاسلام‘ بلوچستان یونائٹیڈ آرمی‘ اسلامی تحریک پاکستان‘ اسلام مجاہدین‘ جمعیت الانصار‘ جیش اسلام‘ جماعت الفرقان‘ بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی‘ حزب التحریر‘ خانہ حکمت گلگت بلتستان‘ خیر النسا انٹرنیشنل ٹرسٹ‘ جماعت الدعوۃ‘ تحریک طالبان سوات‘ بلوچستان لبریشن آرمی‘ تحریک طالبان مہمند‘ اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان‘ طارق غدیر گروپ‘ لشکر اسلامی‘ عبداللہ اعظم بریگیڈ‘ انصار الاسلام‘ ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ‘ حاجی نامدار گروپ‘ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان‘ تحریک طالبان پاکستان‘ اسلامک جہاد یونین‘ بلوچستان ری پبلکن آرمی بریگیڈ‘ بلوچستان لبریشن فرنٹ‘ تحریک طالبان باجوڑ‘ لشکر بلوچستان‘ امر باالمعروف ونہی‘ عن المنکر (حاجی نامدار گروپ)‘ بلوچستان لبریشن یونائٹیڈ فرنٹ‘ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد‘ بلوچستان مسلح دفاع تنظیم‘ یونائٹیڈ بلوچ آرمی‘ شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت‘ جئے سندھ متحدہ محاذ‘ مرکز سبیل آرگنائزیشن‘ داعش‘ تنظیم نوجوانان‘ اہلسنت گلگت‘ جماعت الاحرار‘ پیپلز امن کمیٹی لیاری‘ لشکر جھنگوی العالمی‘ اہل سنت و الجماعت‘ انصار الحسین‘ تحریک آزادی جموں و کشمیر شامل ہیں۔ چار تنظیموں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان میں غلامان صحابہ‘ جماعت الدعوۃ‘ معمار ٹرسٹ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن شامل ہیں۔ دو تنظیموں الاختر ٹرسٹ اور الرشید ٹرسٹ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پابندی عائد کی ہے۔

تازہ ترین