• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے‘آرمی چیف

Todays Print

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیرخارجہ نے ملاقات کی‘ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال ، سی پیک اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی استحکام اور قیام امن کے لئے مثبت کوششیں جاری رکھے گا ‘ چین کی غیر متزلزل حمایت پر شکرگزارہیں ۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ۔ علاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے ۔ 

تازہ ترین