• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ روسی مداخلت پر اوباما نے ایکشن کیوں نہیں لیا،صدر ٹرمپ

واشنگٹن (خبر ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو براک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ انہیں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں معلوم تھا تاہم اس کے باوجود انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ براک اوباما کو نومبر کے انتخابات سے کافی پہلے ان الزامات کے بارے میں معلوم ہوچکا تھا تاہم پھر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا،ان کا یہ بیان امریکی اخبارمیں ایک مضمون شائع ہو نے کے بعد آیا جس میں کہا گیا ہے کہ اوباما کو گزشتہ اگست میں ہی روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے براہ راست ملوث ہونے کی معلومات حاصل ہو گئی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےاخبار کے آرٹیکل کے بعد ٹوئٹ کیا کہ اوباما انتظامیہ کو 8نومبر سے پہلے ہی انتخابات میں روسی مداخلت کا پتہ چل گیا تھا،انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا آخر کیوں؟۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس معلومات تھیں تو انہوں نے اس بارے میں کچھ کیا کیوں نہیں؟ انھیں کچھ کرنا چاہیے تھا لیکن آپ نے کچھ بھی نہیں کیا، یہ افسوسناک ہے۔امریکی صدر اوباما نے روس کے خلاف کارروائی کے جن آپشنز پر غور کیا تھا اس میں روسی بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملے کرنے اور روسی صدر پوٹن کو نقصان پہنچانے والی معلومات کو افشاں کرنے جیسے اقدامات شامل تھے۔ 

تازہ ترین