• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈہم میں بھی نماز عیدالفطر کے بڑے اجتماعات کا انعقاد

اولڈہم ( نیوز ڈیسک) برطانیہ بھر کی طرح اولڈہم میں نماز عیدین کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اولڈہم میں آئوٹ ڈور عید نماز کے حوالے سے راس سٹریٹ مسجد خاصی شہرت کی حامل ہے لیکن بارش کے باعث اس بار نماز عیدین کی ادائیگی زیر تعمیر مسجد میں ہی کی گئی جس میں فرزندان اسلام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ راس سٹریٹ مسجد کے امام مولانا شفیق الرحمان کی امامت میں ادا کی گئی اس نماز میں مسلمانوں کے اتحاد، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں، بہاولپور واقعہ، پارا چنار واقعہ، استحکام پاکستان، مانچسٹر اور لندن واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مولانا شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت اور ایثار کا درس دیتا ہے اور ہم سانحہ مانچسٹر اور لندن واقعات کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ایسے کسی بھی شخص کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا جو کسی بے گناہ کو ناحق ہلاک کرے ہم اس مشکل کی گھڑی میں برطانوی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں برطانیہ ہمارا بھی ملک ہے اور ہم اس سے پیار کرتے ہیں۔ سابق میئر اولڈہم کونسلر شعیب نے بھی اولڈہم میں اور پورے دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے خصوصی مبارکباد دی۔

تازہ ترین