• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر بگ وارننگ، لندن انڈر گرائونڈ کی صفائی کی تیاریاں جاری ہیں

لندن (پی اے) لندن انڈر گرائونڈ میں دنیا کے8 انتہائی خطرناک سپر بگس کی موجودگی کی وارننگ جاری کیے جانے کے پیش نظر نیٹ ورک کی صفائی کے انتطامات کیے جارہے ہیں۔ 50سٹیشنز اور پانچ سرنگوں سے دھاتی ذرات، خاک، آئل اور گریس کی صفائی کے لیے انڈسٹریل ویکیوم کلینرز اور میگنیٹک وینڈز استعمال کیے جائیں گے۔ لندن میٹرو پولیٹن یونیورسٹی اور ٹیکسی انشوریرز سٹیولے ہیڈ کی جانب سے گزشتہ ہفتہ شائع کی جانے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ پر121مختلف اقسام کے بیکٹریا اور مولڈ موجود ہیں۔ انسانی صحت کے لیے8انتہائی خطرناک بیکٹریا ٹیوب پر پائے گئے جس میں وکٹوریہ لائن کو سب سے گندا روٹ پایا گیا۔ توسیعی صفائی کا پروگرام میئر صادق خان کی جانب سے اعلان کردہ ایک نئے ایئر کوالٹی ایکشن پلان کا ایک حصہ ہے۔ ایک درجن سے زائد سٹیشنز، پرٹیسٹس کیے جائیں گے۔ تاکہ یہ مانیٹر کیا جاسکے کہ مختلف اوقات اور مقامات پر ڈسٹ کی سطح کس طرح تبدیل ہوجاتی ہے۔ بہتر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ پروگرام سے حاصل معلومات ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔

تازہ ترین