• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی (ایجنسیاں)بولی وڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار کہتے ہیں کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ان کی صحت بہتر رہی۔ایک ٹوئٹر پوسٹ میں94سالہ اداکار نے کہا کہ اب تک ایوارڈ ز کیلئے بہت سے دعوت نامے موصول ہوتے ہیں۔ میری صحت کی وجہ سے سفر کرنا اور بذاتِ خود وہاں موجود ہونامشکل ہوگیا ہے، لیکن شکریہ۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھ پر اور سائرہ (اہلیہ سائرہ بانو)پر اللہ کی بے پناہ مہربانی ہے۔ اس رمضان میری صحت بہت بہتر رہی۔ مستقل دواؤں اور بے ترتیب نیند کے سبب روزے نہیں رکھ سکا۔

تازہ ترین