• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچرڈرامہ فلم ’اوکجا‘سینما گھروں کی زینت بن گئی

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہولی وڈ ایڈونچرڈرامہ فلم اوکجاکا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بونگ جون ہو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گردگھوم رہی ہے جو اپنے سب سے پسندیدہ جانور کو بچانے کیلئے کوششیں کرتی دکھائی دیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں آن سیو،ٹلڈا سوئنٹن،جیک گیان ہال،پال ڈینو،اسٹیون یوان،لیلی کولنز اور کیلے میک ڈونلڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لیوس تائیوان کم کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 28جون کوسینما گھروں کی زینت بن گئی۔

تازہ ترین