• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور( این این آئی)عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سرکاری ادارے آج ( جمعرات) سے دوبارہ کھل جائیں گے جبکہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کیلئے جانے والے پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے عید الفطر کی مناسبت سے 26تا 28 جون تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ہفتہ اور اتوار کے باعث سرکاری ملازمین نے پانچ چھٹیاں انجوائے کیں۔ سرکاری اور نجی شعبوں سے وابستہ کچھ پردیسی تو گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے تاہم دوسرے اضلاع اور صوبوں میں رہائش پذیر سرکاری ملازمین کی اکثریت نے جمعرات اور جمعہ کی بھی تعطیلات لے رکھی ہیں اوروہ پیر کے روز 9 تعطیلات کے بعد پیر کے روز دفاتر پہنچیں گے۔

تازہ ترین