• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس ( نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کررہا تھا۔فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو ایک آپریشن کے دوران اس وقت گولیاں ماریں جب فوج کو اس کی طرف سے حملے کا خطرہ محسوس ہوا، اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔غیرملکی میڈیاکو فلسطینی وزارت صحت کےایک بیان کی نقل بھی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں قائم کریات اربع کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

تازہ ترین