| |
Home Page
بدھ29؍ربیع الثانی 1439ھ 17 ؍ جنوری2018ء
July 17, 2017 | 12:00 am
ملک نوید دہوار کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صلاح الدین مگسی

Todays Print City News

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) بلوچستان مسلم لیگ (ضیاء الحق) کے صوبائی آرگنائزرحلقہ کمیٹی 35 سیٹلائٹ ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر ایم صلاح الدین مگسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک میں جنگل کا قانون ہے یہاں پر کسی کی جان اور عزت محفوظ نہیں نہ جانے کب تک ہم اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے افسوسناک واقعہ میں ایک مخلص سیاسی رہنما ملک نوید دہوار اور دیگر ساتھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے وہ سماجی کارکن بھی تھے ان کی شہادت علاقے اور صوبے کیلئے قربانی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔