• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار ،پریس کانفرنس میں کیابات کرینگےکل واضح ہوجائیگا،ترجمان

Todays Print

  اسلام آباد (نمائندہ جنگ )ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں درست نہیں،میڈیا سے دوبارہ درخواست کی ہے کہ وزیر داخلہ کے حوالے سے بلاجواز قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔وزیر داخلہ اپنی کل اتوار کوپریس کانفرنس کریں گےجس میں وہ موجودہ صورتحال میں اپناموقف پیش کریں گے،پریس کانفرنس  کے دوران وہ کیا بات کریں گے یہ اسی دن واضح ہوگا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ قریبی ذرائع کی نشاندہی کیے بغیر کسی خبر کا چلائے جانا  غیر مناسب ہے۔قریبی ذرائع کون ہیں وضاحت کی جائے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نےوزیراعظم نواز شریف سے35سالہ رفاقت ختم کرنےکافیصلہ کرلیا۔

میڈیا کی رپورٹ کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیاکہ چوہدری نثار اس حوالے سے اہم اعلان اتوار کو پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار کی جانب سے وزرات سےبھی مستعفی ہونے کا امکان ہے جبکہ وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کوئی عہدہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار کا کہنا ہے کہ انہوں نے نواز شریف سے وفاداری نبھائی اور کبھی انہیں سبکی نہیں ہونے دی لیکن اب وزیراعظم ناپختہ ذہنوں میں گھرچکے ہیں اور ان ہی ذہنوں نے وزیراعظم کوان حالات سے دو چار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثارکو ایک ماہ سے مشاورت سے باہر رکھاگیا اور چودھری نثار نے وزیراعظم کو قوم سےخطاب اور جےآئی ٹی میں پیشی سے روکا تھا۔

چوہدری نثاراتوار کو شام پانچ بجے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کرینگے۔قبل ازیں چوہدری نثار کے وزیر اعظم نواز شریف سے اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم اس اختلاف کے حوالے سے مختلف وز راء کی جانب سے تردید بھی سامنے آتی رہی ہے۔

تازہ ترین