• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس اسکول کے داخلہ ٹیسٹ میں 897 طلبا وطالبات کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں اتوار کو کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت بی ایس(بزنس ایڈمنسٹریشن) ایوننگ پروگرام اور اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام جن میں ایم بی اےمارکیٹنگ ،ایچ آرایم،فائنانس اینڈ انویسٹمنٹس،اسلامک بینکنگ، سپلائی چین مینجمنٹ پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمنٹ شامل ہیں کا داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلے کے لئے305 فارم جاری کئے گئے جبکہ240طلبا وطالبات نے شرکت کی،ایم بی اے ڈھائی سالہ پروگرام کے لئے 527 داخلہ فارم جاری کئے گئے جبکہ 438 طلباوطالبات نے شرکت کی ۔ایم بی اے ڈیڑھ سالہ پروگرام کے لئے 245 فارم جاری کئے گئے جبکہ 219 طلباوطالبات نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ایڈمیشنزپروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری ،پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ اور چیئر مین کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ڈاکٹر دانش صدیقی مانیٹرنگ کرتے رہے۔پروفیسر ڈاکٹرمحمد احمد قادری کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کے لئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی خصوصی ہدایت پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،کمرہ امتحان کے ارد گرد غیر متعلق افراد کا داخلہ ممنوع تھا۔ٹیسٹ انتہائی پرسکون ماحول اور نہایت نظم وضبط کے ساتھ منعقد ہوا۔اس کے علاوہ (واچ اینڈوارڈ ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا۔
تازہ ترین