• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے اسپیکرایاز صادق سمیت کسی کی ملاقات نہیں ہوئی‘ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے اتوار کو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارا ۔ انہوں نے کسی کے ساتھ کوئی ملاقات کی نہ ہی کوئی دیگر سیاسی سرگرمی کی ۔

وزیراعظم ہائوس کے ترجمان نے بعض میڈیا میں وزیراعظم نوازشریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات بارے رپورٹوں کومسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اتوار کادن فیملی کے ساتھ گزارا،ترجمان نے کہاکہ اس دوران وزیر اعظم نے کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی یا کسی دیگر شخصیات سے ملاقات کی ۔میڈیا میں اس حوالے سے رپورٹیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ۔

تازہ ترین