• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں 9فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد  (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں 9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملک میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے جبکہ چین کی جانب سے اس عرصہ کے دوران میں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کی منتقلی نے بھی ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری پر اچھے اثرات مرتب کئے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016سے لیکر جون 2017 کے اختتام تک ملک میں مجموعی طورپر 2.157ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری میں چین سرفہرست رہا جس نے اس عرصہ میں مجموعی طورپر 1.185ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نیدر لینڈ دوسرے نمبر پر رہا جس نے اس عرصہ میں پاکستان میں مجموعی طور پر 483ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ترکی کی جانب سے  خریداری نے بھی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری پر اچھے اثرات مرتب کئے ہیں اوراس کے نتیجے میں پاکستان میں 135ملین ڈالر آئے ہیں۔

تازہ ترین