• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری:سیاسی جنگ نے متعددصائب چہروں پرپڑے نقاب الٹ دیئے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) عدالت عظمیٰ میں جاری سیاسی رہنمائوں کی جنگ نے قومی منظر پرصائب دکھائی دینے والےمتعدد چہروں پرپڑے نقاب الٹ دیا ہے۔ سیاسی رہنمائوں کی حالیہ مہینوں کی گفتگو کی تحلیل نفسی کی جائے توپورے معاملےکو باآسانی  سمجھا جاسکتاہے ان لوگوں کی کیفیت یہ ہوچکی ہےکہ انہیں کچھ بھی کامیابی حاصل نہ ہوسکی تووہ اپنا بازو توڑ کر اس کا مقدمہ بھی مخالفین کے خلاف درج کرانے کے لئے تیار ہیں ان کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا تو خدشہ ہےکہ ان کے دماغ کی نس پھٹ جائے گی یا پھر وہ خودکشی نہ کر لیں۔

حالیہ ہفتوں میں جس تواتر سے اپنے مخالفین کو اڈیالہ جیل بھیج دینے پر اصرار کررہے ہیں وہ ان کی بے قابو ذہنی کیفیت کو اجاگر کررہاہے ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کے حامیوں کو جیل میں جس روز بندکریں گے ان کا نیا پاکستان معرض وجود میں آنا شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے اگر اپنے ہر مخالف کو جیل میں ہی ٹھونسنا ہے تو  پورے پاکستان کو اڈیالہ جیل قرار دینا پڑےگا۔  عدالت عظمیٰ میں عمران خان نے اپنے ذرائع آمدن کی جو تفصیل دائر کی ہے اس میں ہولناک جھول ہیں انہوں نے اعتراف کرلیاہےکہ ان کے پاس اپنی دولت کےذرائع کے ثقہ ثبوت موجود نہیں یہ وہی عمران خان ہیں جو نواز شریف ہی نہیں ان کے والد اوربچوں کے حسابات طلب کررہے تھے۔ یہاں عمران خان اپنا حساب کتاب پیش کرنے میں ناکام ہوگئے۔

ایک وفاقی وزیرنے یہ دل دھلادینے والا الزام بھی عائد کیاہے کہ عمران خان نے پاکستان میں اپنے خیراتی اداروں کی آڑ میں اپنا ناجائز دہن سفید کرنے کی کارروائی بھی کی ہے اس الزام کے ثبوت منظر عام پر آگئے تو وہ پاکستانی قوم جسے خیراتی سرگرمیوں میں ذمہ لینے پرفخر ہوتاہے ایک بڑے صدمے سے دوچار ہو جائے گی جس کا تصوربھی  محال ہے۔ خان کے یہودی اور بھارتی ہندوئوں سے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے بھاری ر قوم حاصل کرنے کے الزامات منظر عام پر آچکے ہیں لیکن خان وہاں جواب دہی کے لئے آمادہ نہیں ہورہا۔

تازہ ترین