• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ سمگلنگ ناکام ،2رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس نے لاکھوں مالیت کا اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو گزشتہ روز اسلحہ کی بھاری تعداد میں پنجاب سمگل کرنے کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے ڈی ایس پی سبرب کی زیرنگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی ،ٹیم نے رنگ روڈ پرناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکااورتلاشی پر17پستول برآمد کرکے کفیل سکنہ شیخ محمدی اور حیات اللہ سکنہ پھندو کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین