• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ‘ نذیر احمد کرد

کوئٹہ (اسٹا ف رپوٹر) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نذیر احمد کرد نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ تند ہی سے فرائض سرانجام دے رہا ہے سٹی ٹریفک پولیس کے عملے نے گزشتہ روز 366 گاڑیوں کے چالان کرکے ان سے 103900 جرمانہ وصول کیا ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار سٹی سرکل میں دن رات اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی پر عملدرآمد کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ لوگوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کے بارے میںآگاہی دیں شہریوں سے التماس ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے مختلف مسائل اور مشکلات سے محفوظ رہ سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سٹی سرکل میں خصوصی چیکنگ کے دوران مختلف مدات میں366 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور ان سے103900 جرمانہ وصول کیا گیا انہوں نے بتایا کہ سٹی میں 8 کاروں ،2 بسوں ،3 پک اپ،1 ٹریکٹر،3 رکشوں،9 موٹرسائیکلوں کے علاوہ 3 رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں اور20 ون کی خلاف ورزی جبکہ نو پارکنگ ، ڈبل پارکنگ پر35 اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کا رروائی کر تے ہوئے12 گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ کے3 گاڑیوں ، فینسی نمبر پلیٹ والی ایکگاڑی کا چالان جبکہ8 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے اور20 گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے ہٹا کر ان کے خلاف قانونی عمل میں لائی گئی اس موقع پر ایس پی سٹی ٹریفک محمد جاوید ملک بھی موجود تھے۔
تازہ ترین