• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی امداد کی بندش اس سے دائمی چھٹکارے کا سنہری موقع ہے، حامد موسوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی زہریلی امداد کی بندش استعماری سرغنے سے دائمی چھٹکارے کا سنہری موقع ہے، حکمران راہ ابو طالب اپنا کر امریکہ سے مکمل مقاطعہ کرلیں ، شعب ابی طالب کی سختیوں نے اسلام کو عالمگیرکردیا۔ ارباب اقتدار اانتخابی نعروں کے مطابق کشکول توڑدیں پاکستان خود انحصاری کی منز ل تک پہنچ جائے گا۔آزادی کشمیر و فلسطین کو کچلنے کیلئے بھارت و اسرائیل امریکی تائید کے ساتھ ایک ٹریک پر چل رہے ہیں ۔ یوم نگہبان رسالت مناکر اسلام کے عروج کیلئے حضرت ابو طالب ؑ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختار سٹو ڈنٹس آرگنائزین کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی امریکہ پر بھروسہ نہ کرے جو ازلی دشمن بھارت کی دوستی میں پاکستان کے احسانات اور قربانیاں فراموش کر چکا ہے ۔
تازہ ترین