• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر انوار احمد زئی نے ڈاکٹر ضیاء الدین یونیورسٹی کے گروپ آف ایجوکیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف ماہر تعلیم ، دانشوراور سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر انوار احمد زئی نے ڈاکٹر ضیاء الدین یونیورسٹی کے گروپ آف ایجوکیشن میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، اس طرح وہ ضیاء الدین یونیورسٹی کے تحت چلنے والے کالجوں، اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی نگرانی کریں گے، اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے پروفیسر انوار احمد زئی کا کہنا تھا کہ ضیاء الدین یونیورسٹی کےبینرتلے چلنے والے اور نئے قائم ہونے والے تعلیمی اداروں کو مختلف انداز میں سامنے لانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں جدید خطوط پر تعلیم کے علاوہ غیرتجارتی بنیاد پر طلباء کی کردارسازی پر زور ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ضیاء الدین کالج برائے اعلیٰ تعلیم میں نئے سیشن کی کلاسیں 27جولائی سے شروع کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین