• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم ذوالقعدہ آج ہوگی، رویت ہلال بورڈ جماعت اہل سنت

لندن (پ ر) جماعت اہل سنت برطانیہ رویت ہلال بورڈ کا اجلاس زیر صدارت مفتی اعظم برطانیہ مفتی محمد گل رحمن قادری اتوار23جولائی2017ءبمطابق29شوال المکرم 1438ھ برمنگھم میں منعقد ہو، اجلاس میں سابقہ متفقہ فیصلوں کی روشنی میں قرار پانے والے اصولوں کے مطابق امور کا جائزہ لیا گیا نیز ماہرین فلکیات کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق چاند کی ولادت برطانیہ کے وقت کے مطابق کل دس بج کر پینتالیس منٹ اور تیس سیکنڈ پر ہوئی اور دنیا میں کسی ملک سے رویت ہلال کی مستند خبر یا شہادت موصول ہوئی،چنانچہ شوال المکرم کے30دن مکمل کرکے یکم ذوالقعدہ 1438ء کا آغاز منگل25جولائی2017ء کو ہوگی۔

تازہ ترین