• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی:ملزمان دھوکے سے چار بکرے کار میں لے کر فرار

گھارو( نامہ نگار)دھابیجی میں کوسٹل ہائی وے پر ہرجینا کے قریب اللہ ڈنو بروہی نامی شخص اپنے گھر کے سامنے 4 بکرے فروخت کے لیے کھڑا تھا جہاں دو افراد ایک سفید کار میں آئے اور بکروں کی قیمت معلوم کی جس پر انہیں فی بکرا 28 ہزار روپے بتایا گیا۔ انہوں نے چاروں بکرے خریدنے کی رضا مندی ظاہر کی اور بکروں کے مالک کو 5 ہزار روپے کیش دیئے اور اسے کہا کہ یہاں کوئی  قریب بنک ہے جہاں اے ٹی ایم مشین لگی ہو جس پر اللہ ڈنو بروہی نے انہیں بتایا کہ قریبی مارکیٹ کے بنک میں یہ سہولت موجود ہے جس پر انہوں نے کہ بکرے کار میں چڑھا دو اور تم بھی ہمارے ساتھ چلو تو تمہیں بنک سے پیسے نکلوا کر  دے دیں۔ بکروں کے سادہ لوح مالک نے کار میں بکرے چڑھا کر خود بھی کار میں سوار ہو گیا تاہم کار کے چلتے ہی اسے اسلحے کے زور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے رسیوں سے باندھ کر راستے میں پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے اور جاتے جاتے دئیے گئے 5 ہزار روپے سمیت جیب میں موجود دیگر رقم اور موبائل فون بھی ہمراہ لے گئے تاہم نصف گھنٹے کے بعد راستے  سے گذرنے والے ایک شخص نے اسے رسیوں سےآزاد کیا اور مقامی پولیس کو اطلاع دی  پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین