• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری کابینہ ڈویژن ندیم حسن آصف رخصت پر چلے گئے‘ ایڈیشنل سیکرٹری سہیل الطاف کو چارج دیدیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سیکرٹری کابینہ ڈویژن ندیم حسن آصف نے پندرہ اگست سے تیس اگست تک دو ہفتے کی رخصت لے لی ہے۔ وہ نجی دورے پر امریکہ اور برطانیہ جا رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن سید سہیل الطاف کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا چارج دیا گیا ہے۔

سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے او ایس ڈی شاہد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری مواصلات ڈویژن لگایا گیا ہے۔ سیکشن افسر عدالتی امور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ندیم مجاہد کو تبدیل کرکے سیکشن افسر کیش اور سیکشن افسر کیشن سید احسن علی کو ان کی جگہ ایس او عدالتی امور تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین