• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری منزل بھارت سے آزادی،قائد اعظم کے پاکستان سے الحاق ہے،فاروق حیدر

مظفر آباد(جنگ نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہماری منزل بھارت سے آزادی اور قائد اعظم کے پاکستان سے الحاق ہے تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر آزاد کشمیر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت حریت کانفرنس سے مشاورت کرکے جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین ہندوستان میں شامل دفعات 370اور35-Aکوختم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ساری کشمیری قیادت کو لیکر وزارت خارجہ میں جائوں گا اور پاکستان کے ذریعے یہ معاملہ سلامتی کو نسل میں اٹھوائیں گے۔دفعہ 370اور 35-Aکا خاتمہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی نفی ہے ہندوستان یہ دفعات ختم نہیں کر سکتا ۔

تازہ ترین