• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارتیس فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں قانون کے سامنے سب برابر نہیں،گیلپ سروے

اسلام آباد (صباح نیوز) گیلپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق38فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں قانون کے سامنے سب برابر نہیں ہیں اور انہیں ان کا یہ حق نہیں ملتا ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق لوگوں سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں قانون کے سامنے برابری کے حق کا پاکستان میں احترام کیا جاتا ہے۔

اس کے جواب میں 38فیصد کی رائے تھی کہ ملک میں قانون کے سامنے برابری کا حق نہیں مل رہا ہے جبکہ 43 فیصد کا کہنا ہے کہ اس حق کا کسی حد تک احترام کیا جاتا ہے اور 19 فیصد لوگوں کے مطابق پاکستان میں عوام کو ان کایہ حق مکمل طور پر مل رہا ہے۔ گیلپ پاکستان نے 8سال قبل 2009ء میں جب سروے کیا اور لوگوں سے یہی سوال کیا گیا تھا تو بھی 38 فیصد لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ قانون کے سامنے برابری کا حق ان کو نہیں مل رہا ہے۔

37 فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ ان کو یہ حق کسی حد تک مل رہا ہے جبکہ 24 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل طور پر اس حق کا احترام کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین