• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ لائیواسٹاک کا عیدالاضحی کے موقع پر عارضی مویشی منڈی لگانے کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک نے عید الاضحی کے موقع پر عارضی مویشی منڈی لگانے کافیصلہ کرلیا مال مویشیوں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک نے بروری روڈ پر گورنمنٹ پولٹری فارم میں عارضی مویشی منڈی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح رواں ہفتے ہوگا تاہم ذرائع کے مطابق اس مرتبہ سرکاری منڈی میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فراہم کئے جانیوالےجانوروں کے علاوہ بیوپاری بھی اپنے مال مویشی فروخت کیلئے لا سکتے ہیں جن کو باقاعدہ چیک اپ کے بعد منڈی میں داخلے کی اجازت ہوگی معمولی سے بیمار مال مویشی کو نہیں چھوڑا جائے گا اور نہ ہی بیمار جانور فروخت کیا جائے گا اس مرتبہ بکرے اور دنبے کی فی کلو فروخت کا ریٹ385 روپے مقرر ہے جبکہ تمام مال مویشیوں کی مکمل ویکسینیشن کی جاچکی ہے تاہم پھر بھی روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جائے گا جو مال دار اور بیوپاری سرکاری منڈی میں مال مویشی لائیں گے ان کے چیک اپ اور مانیٹرنگ کیلئے بھی لائیو سٹاک کے ڈاکٹروں اور عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
تازہ ترین