• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، اے این پی

 کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ میٹرو پولٹین کے ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سے میٹرو پولٹین بننے ہوئے کا فی عرصہ گزر چکا لیکن ملازمین کو وہ الاؤنسز اور مراعات تا حال نہیں مل سکیں جو میٹرو پولٹین ملازمین کا حق ہے انہیں ہاؤس ریکوزیشن سے محروم رکھنا سراسر نا انصافی ہے اور یہ کہ انہیں لوکل گورنمنٹ کے تحت رکھنا ان کے حقوق اور مراعات پر ڈاکہ ہے بیان میں کہا گیا کہ ان ملازمین کے احتجاج اور ہڑتال سے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال مزید ابتر ہورہی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں عوام شدید تکلیف میں مبتلا ہیں بیان میں کہا گیا کہ میٹرو پولٹین میں کرپشن وکمیشن کے قصے ہر خاص وعام کی زبان پر ہیں لیکن غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ملازمین شروع دن سے سراپا احتجاج ہیں بیان میں میٹرو پولٹین کارپوریشن ملازمین کیساتھ ناروا سلوک کی مذمت کر تے ہوئے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب ملازمین کی جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیاجائے۔
تازہ ترین