• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں حوالاتی نے اسسٹنٹ سپرنٹندنٹ کوتھپڑرسیدکردئیے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل اڈیالہ میں حوالاتی نے اسسٹنٹ سپرنٹندنٹ کو تھپڑ رسیدکردئیے۔جیل ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل اڈیالہ میں قتل کے مقدمہ کے حوالاتی فیصل نے بدھ کوجیل کےاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شہزادبخاری کو جیل کے چکرمیں دوزوردارتھپڑ جڑدئیے ، جسے وہاں موجوددیگرسٹاف نے حوالاتی سے بچایا اورانہیں الگ کیا ۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کوکیوں ماراگیا اس بارے مختلف باتیں جیل میں گردش کرتی رہیں ،بعدازاں جیل انتظامیہ نے نہ صرف مذکورہ حوالاتی فیصل بلکہ اس کے دیگرساتھیوں عزیزوغیرہ کوبھی بطورسزاہائی سکیورٹی جیل میں بندکردیا اوراسی پربس نہیں کی گئی اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ رشیدکے حکم پرجیل ہسپتال میں زیرعلاج فیصل کے مقدمہ وال راجہ شاہدکوبھی ہسپتال کی چکی میں منتقل کردیاگیاہے راجہ شاہدکے اہل خانہ نے جنگ کوبتایاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بلاوجہ راجہ شاہدکوجیل کی چکی میں بندکرایاہے حالانکہ نہ تواس کااس واقعہ سے کوئی تعلق ہے اورنہ ہی راجہ شاہدنے کوئی خلاف قانون حرکت کی ہے کہ جس کی اسے سزادی جائے ان کامؤقف ہے کہ راجہ شاہدشدیدبیمارہے اوراسی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج ہے انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاہے کہ اس بارے انکوائری کرائی جائے اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے غیرقانونی اقدام پرکارروائی کی جائےاورراجہ شاہدکوواپس ہسپتال وارڈ میں منتقل کیاجائے۔
تازہ ترین