• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120"نوازشریف "کےکا غذات مسترد،الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نواز،یاسمین راشد کو آج طلب کر لیا

Todays Print

لاہور (نیوز رپورٹر،نمائندہ جنگ،اسپیشل رپورٹر )   این اے 120لاہور کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

 ریٹرننگ آفیسر محمد شاہدنے دوسرے دن بھی امیدواروںکے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے اور اعتراض لگایا کہ نوازشریف کے تجویز اور تائید کنندہ کا حلقے سے کوئی تعلق نہیں، ادھر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے تجویز کنندہ شہباز شریف ہیں اور وہ کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کو چیلنج کریں گے۔

الیکشن کمیشن نےمسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کو بھی آج طلب کر لیا ہے۔ دونوں امیدواروں کی نامزدگی پر اعتراض کیا گیا تھا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج بھی جاری رہے گا۔  ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار   یعقوب شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ قاری یعقوب شیخ دفاع پاکستان کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر ہیں۔

دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے این اے 120میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ بلاول ہائوس میں لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن اور ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار فیصل میر سے ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی این اے 120 میں  بھر پور قوت سے الیکشن لڑے گی۔

تازہ ترین