• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرپرائز کیس فلو مینجمنٹ لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ کی تمام عدالتوں میں کام شروع کر دے گا ،ڈاکٹرعمرسیف

لاہور(خبر نگار) چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کی عدلیہ میں 18 لاکھ کے قریب مقدمات زیر التواء ہیں ،جس میں سے 15 لاکھ ماتحت عدلیہ میں التوا کا شکار ہیں ۔ جبکہ پنجاب کے تھانوں آن لائن سسٹم متعارف کروانے سے فر نٹ ڈ سک کے ذریعے11 لاکھ 94 ہزار 8صد شکایات رجسٹرڈ کروائی گئی ہیں۔وہ گذشتہ روزارفع آئی ٹی ٹاور میں پریس بریفنگ دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد انٹرپرائز سسٹم کو جلد از جلد مکمل کرنے کو کہا،ڈاکٹر عمر سیف نےکہا کہ تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے قیام کے ذریعے تھانہ کلچر تبدیل ہو رہا ہے ، اب کسی بھی درخواست پر 72 گھنٹے کے اندر اندر کروائی ضروری ہے ، اس سے زیادہ کوئی بھی درخواست زیر التوا نہیں رہ سکتی ۔انہوں نے پنجاب پولیس کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے پی آئی ٹی بی کے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اور دیگر صوبوں کو بھی اسحوالے سے پولیس کا نظام ڈیجٹلائز کرنےکے لیے معاونت فراہم کر رہے ہیں۔عمر سیف نے مزید کہا کہ انٹرپرائز آئی ٹی سسٹم حکومت پنجاب نے پی آئی ٹی بی کی معاونت سے عدلیہ میں شروع کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے سنگاپور سے کنسلٹنٹ ہائی سافٹ کنسلٹنگ کو ہائر کیا گیا کیوں کہ سنگاپور کا عدالتی نظام پاکستان کے عدالتی نظام کے ساتھ ملتا جلتا ہے اور وہاں انٹرپرائز آئی ٹی سسٹم کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی تعطیلات کے بعد انٹرپرائز کیس فلو مینجمنٹ لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ کی تمام عدالتوں میں یکساں طور پر کام شروع کر دے گا لیکن ہر نئی چیز کو اوائل میں کچھ مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور ہر سسٹم کو سٹریم لائن ہونے میں وقت لگتا ہے، بہت جلد یہ سسٹم بہترین انداز میں کام شروع کر دے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں زیر التواء مقدمات میں سے پچاس فیصد مقدمات جعلی ہیں لیکن ماضی میں اس کو جانچنے کو کوئی موثر نظام موجود نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں لائرز کےلئے بھی پورٹل بنایا جائے گا تاہم نئے نظام کو کام کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں سوچ اور اپنے کلچر کو بھی بدلنا ہوتا ہے ۔
تازہ ترین