• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاحات کے دعویدار ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہیں‘ زبیر علی

پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما و ضلعی کونسلر حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات کے دعویدار ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں،صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈینگی سے متاثرہ افراد کے احتجاج اور پریس کانفرنس پر کان نہیں دھرے، اس کے برعکس پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میری طرف سے مددکی اپیل پرلبیک کہااور پنجاب کے ماہرین کی ٹیموں کوبمعہ ضروری آلات فوری طور پر خیبرپختونخواکے عوام کی مددکیلئے روانہ کر دیا جنہوں نے اپنے کام کا آغازکردیاہے،ان خیالات اظہارانہوں نے گزشتہ روز تہکال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاحاجی زبیرعلی نے کہاکہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں لیکن اظہارہمدردی کے طورپر وزیراعظم کے مشیرامیرمقام نے ان کی درخواست پروفاقی حکومت کی طرف سے ڈینگی سے جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے فی فرددولاکھ روپے مالی امدادکا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے تہکال اورملحقہ علاقوں میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کادائرہ اب وسیع ہوکر دیگرعلاقوں تک پھیل رہا ہے‘ انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعویداروں کے ڈینگی خاتمہ بارے اقدامات صرف بیانات ،سیمینارزاورکاغذی کارروائی تک محدودہیں۔
تازہ ترین