• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے سب کو باہمی اتفاق سے کام کرنا ہوگا ،شان

Todays Print

لاہور(ایجنسیاں)فلم اسٹار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگااور مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے ہماری جدوجہد رنگ لائےگی ۔ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرناکسی فرد واحد کا کام نہیں اس کیلئے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے پروڈیوسروں کو مزید نئی فلمیں بنانی چاہئیں اور رائٹرز کو بھی ایسے اسکرپٹ لکھنے چاہئیں جو عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کریں ۔

تازہ ترین