• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اور ان کے حامی محتاط گفتگو کریں، محمد ناصر اقبال خان

لندن (پ ر) ہیومن رائٹس انٹر نیشنل کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، چیف آرگنائزر میاں محمد سعید کھوکھر ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور تنویر خان، میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف، روحی بانو کھوکھر ایڈووکیٹ، سلمان پرویز، مرکزی نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ، ممتاز حیدر اعوان، محمد شاہد محمود، صدر پنجاب محمد یونس ملک، نائب صدر شبیر حسین، صدر نیو یارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفراز خان نیازی، صدر کراچی یونس میمن، صدر چنیوٹ رانا شہزاد ٹیپو، صدر فیصل آباد ندیم مصطفی، صدر ٹیکسلا سردار منیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نےاپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران اور ان کے حامی ریاستی اداروں کے بارے میں محتاط گفتگو کریں۔ ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی یا میڈیا ٹرائل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عام لوگ عدلیہ بحالی کی تحریک کا ہر اول دستہ تھے، اگر ضرورت پڑی تو عوام عدلیہ کی آزادی اور اس کے فیصلوں کا پہرہ دیں گے۔ انصاف کسی مصلحت کو نہیں مانتا۔ آزاد عدلیہ نے انصاف پر جو مبنی کیا اسے ہر صورت تسلیم کیا جائے۔ عدالت کے کسی فیصلے کو متنازعہ بنانے کی منظم کوشش مناسب نہیں۔ حکمرانوں کے لہجے میں ترشی اور تلخی سے تصادم اور جمہوریت کا مینار منہدم ہوسکتا ہے۔

خدانخواستہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی صورت میں صرف حکمران جماعت کا نقصان ہوگا۔ پاکستانیوں کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پاکستان کے عوام اپنے ریاستی اداروں کی پشت پر کھڑے ہیں۔ ہمارے ریاستی ادارے ایک زندہ حقیقت ہیں اور حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔ وہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

محمد ناصر اقبال خان اور میاں محمد سعید کھوکھر نے مزید کہا کہ حکمران یاد رکھیں ان کے جذباتی فیصلے حکومت اور عوام کے درمیان مزید فاصلے پیدا کردیں گے۔ حکمران صبر و تحمل، بردباری اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

تازہ ترین