• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ اورینٹل عربک ٹیچرز ایسوسی ایشن کراچی کے مرکزی عہدیداران نے چیئرمین علامہ عبداللہ غازی کی قیادت میں ناظم تعلیمات کراچی برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی مدارس حامد کریم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو نئی ذمہ دار سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ حامد کریم ناظم تعلیمات نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں الیکٹرک سٹی کے مسائل، پانی کا مسئلہ اور صفائی کے حوالے سے وہ مکمل معلومات رکھتے ہیں اور وہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حتی المقدور حل کرائیں گے۔ ناظم تعلیمات نے کہا کہ اساتذہ کی پروموشن، ٹائم اسکیل، ٹیچنگ الائونس یہ میری ذمہ داری اور فرائض منصبی ہیں میں ازخود ہر استاد کو اور دیگر عملے کو اس کا جائز حق فراہم کروں گا تا کہ اساتذہ یکسو ہو کر تن، من ،دھن سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔

تازہ ترین