• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ قتل سازش کیس، 10مجرمان کیلئےسزائے موت کا حکم

ڈھاکہ(اے این این )بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو سترہ برس قبل قتل کرنے کی سازش اور اس پر عمل کرنے کی ناکام کوشش میں شامل دس انتہا پسندوں کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی، اس سازش میں شامل ایک مجرم کو عمر قید کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔ عدالتی جج نے تین دوسرے مجرمان کو کم از کم چوہ برس جبکہ نو ملزمان کو بارود فراہم کرنے کے جرم میں بیس برس کی سزائے قید سنائی ہے۔ شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی سازش 2000 میں اس وقت کی گئی تھی جب وہ پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

تازہ ترین