• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے بادشاہ بن گئے، زرداری

Todays Print

لاہور (نیوز ایجنسی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے میثاق جمہوریت کے ذریعے جمہوریت کومضبوط کیا اور نواز شریف نے اپنے طرز عمل کے ذریعے جمہوریت کو کمزور کیا، نوازشریف پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے بادشاہ بن گئے۔

ہمارے طرق عمل سے سیکھنے کی بجائے تکبر کا راستہ اختیار کیا ، اپنے اعمال کی وجہ سے اس انجام کو پہنچے ہیں ، مسلم لیگ( ن) سے مفاہمت کاباب کب کا بند ہوچکا ،مفاہمت سے متعلق افواہیں بے بنیادہیں ، نوازشریف کا کوئی دشمن نہیں وہ اپنے دشمن خودہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزبلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے سینئررہنماؤں قیوم سومرو، مخدوم احمد محمود، نیلم جبار، بشیر ریاض، عبدالقادر شاہین، عزیز الرحمان چن اور دیگر سے ملاقاتوں کے دوران کیا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری نے کہاکہ نوا زشریف اپنے اعمال کی وجہ سے اس انجام کوپہنچے ،ہم نے اقتدار میں آکر اختیارات پارلیمنٹ کو تفویض کئے جس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہوئے لیکن میاں نوازشریف نے اقتدار میں آکر غرور کیا اور بادشاہوں کا طرز حکمرانی اختیار کیا اس سے جمہوریت بہت کمزور ہوئی، پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نواز شریف خود اختیارات کا منبع بن گئے، میاں صاحب بادشاہ بن گئے۔

تازہ ترین