• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائژن کمیٹی کو فعال بنا کر مطلوبہ نتائج حاصل کرینگے، ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت اور ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے لئے تمام مسائل کو ترجیحی اور جلد از جلد نمٹانے کے لئے لائژن کمیٹی کو مزید فعال بنا کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایوان صنعت وتجارت آف پاکستان کی لائژ ن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تاجر برادری سے خطاب میں کیا صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تمام شعبوں محنت ،ٹرانسپورٹ ،صنعت میں تاجر برادری کے تعاون سے صنعتی برادری کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے ، کراچی میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن میں ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا صنعت زون کا قیام کو سٹل بیلٹ کی تعمیر وترقی اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ نظام میں مضاربہ کے تحت ستر فیصد اور 15،15فیصد سندھ حکومت اور نجی شعبے کے تعاون سے کراچی میں 600بسیں لائی جارہی ہیں کراچی سرکلر ریلوے کا کام دسمبر تک شروع کردیا جائے گا انشاء اللہ اب یہ منصوبہ وفاقی حکومت کے تعاون سے سی پیک میں شامل کیا ہے اور ماس ٹرانزٹ کا منصوبہ بھی ان منصوبوں میں شامل ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے تربیت یافتہ مین پاور کے جدید پروگرام پر کام کررہے ہیں جس سے صنعتی شعبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی کے لئے نجی شعبے کو تعاون فراہم کررہے ہیں انشورنس ،موٹر سائیکل میں ہیلمٹ کو لازمی بنایا جارہا ہے بینظیر بھٹو کارڈ کے ذریعے مالکان سے سروے کراکے صنعتی کارکنوں کی تعداد کو بڑھانے کے لئے شفافیت کے ساتھ آٹو میشن نظام لارہے ہیں ۔

قبل ازیں لائژن کمیٹی کے چیئر مین اکرام راجپوت فیڈریشن کے صدر زبیر طفیل ،گلزار فیروز، فرحان حنیف ،رضوانہ شاہد ،سینیٹر عبدالحسیب خان ،خالد تواب ،ثاقب فیاض مگوں نے بھی تاجر برادری کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے مکمل تعان اور مدد کا یقین دلاتے ہوئے سندھ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا نیز محنت ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تجاویز دیں۔

تازہ ترین