• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلیٹن کوارٹرز بلاک جی میں پانی کی لائنوں میں سیوریج کے پانی کی آمیزش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جہانگیرروڈ کلیٹن کوارٹرز بلاک جی میں طویل عرصہ سے پینے کی لائنوں میں گٹر کے پانی کی آمیزش سے ہیضہ، پیٹ کی بیماریاں اور دیگروبائی امراض پھیل رہے ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ نماز کے لیے بھی صاف پانی میسر نہیں ہے علاقے کے ذمہ دار انتظامی محکمے پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ اور واٹربورڈ درست کرنے کے بجائے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں اور علاقے کو بالکل نظر انداز کررکھا ہے، اہا لیان علاقہ مضرصحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں مکینوں  نے گورنرسندھ محمدزبیر سے درخواست کی ہے کہ وہ پی ڈبلیوڈی اور واٹربورڈ کے محکموں کے ذمہ داروں سےبازپرس کرتے ہوئے علاقہ میں فوری طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین