• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مواچھ گوٹھ میں مکان سے عمر رسیدہ خاتون کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مواچھ گوٹھ میں مکان سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کیا، پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 72سالہ منی بیگم زوجہ حسن کے نام سے کی گئی، متوفیہ کے شوہر کا 20برس قبل انتقال ہو چکا ہے، اہل خانہ کا موقف ہے کہ متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور منگل کی صبح کمرے میں بند ہو کر پنکھے سےپھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ 

تازہ ترین