• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،572 پوائنٹس کم ہوگئے

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا جمعرات کو مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی اور   100 انڈیکس 571.99 پوائنٹس کی کمی سے 42775.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 96 ارب 23 کروڑ 21 لاکھ 15 ہزار 383 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 27 کروڑ 47 لاکھ 41 ہزار 945 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 5 کروڑ 72 لاکھ 84 ہزار 460 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 571.99 پوائنٹس کی کمی سے 42775.04 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 402 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 90 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 279 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی، 33 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین