• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینگ بینگ اورنٹیل مون فیسٹیول کے جشن کی میزبانی کرے گا

لندن (نیوز ڈیسک) لندن کے سب سے بڑے ایشین فوڈ ہال ’’بینگ بینگ‘ اورنٹیل‘‘ کی جانب سے ہفتہ30ستمبر 2017ء کی دوپہر سے مون فیسٹیول کے لیے ایک روزہ جشن کی میزبانی کی جائے گی۔

مون فیسٹیول میں داخلہ مفت ہوگا، جبکہ دوپہر سے2بجے تک پرفارمنسز پیش کی جائیں گی۔

مہمانوں کے لیے شیر کا روایتی رقص پیش کیا جائے گا جس کے بعد چائنیز فیس ماسک تبدیلی (بیان لیان) اور ایک ربن ڈانس ہوگا۔

واضح رہے کہ بیان لیان ایک قدیم چینی ڈراما کی آرٹ ہے، جس کا تعلق17ویں صدی سے ہے۔ مہمانوں کے لیے بعدازاں ایک میجک شو، چینی فین ڈانس اور ونگ چن پرفارمنس پیش کی جائے گی۔ ایفل ٹکٹس ایک پونڈ کے عوض فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، جس کی آمدنی ینگ بارنیٹ فائونڈیشن کو جائے گی۔ اس موقع پر متعدد ہیجان خیز انعامات بشمول7ڈے فن لینڈ ناردرن لائٹس ہالیڈے بھی ہوگا۔ تین خوش نصیبوں کے لیے گولڈن ڈراگون کولنڈیل ریسٹورنٹ کے لیے ایک50پونڈز وائوچر ہوگا۔ 10انعام یافتگان کے لیے کریمی کسٹرڈ مون کیکس اور سینت ہونر سنوئے مون کیکس ہوں گے۔ انعامی قرعہ اندازی مرکزی دروازے پر4:30بجے شام ہوگی۔

تازہ ترین