• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلہ انصاف کی طرف ایک قدم ہے،ڈاکٹرطاہرالقادری

Todays Print

لاہور(ٹی وی رپورٹ)سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ انصاف کی طرف ایک قدم ہے، آج کا فیصلہ قتل عام کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے،  رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی تو توہین عدالت کیلئے رجوع کریں گے،کمیشن کی رپورٹ سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو دی جائے،وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں تو کیوں اپیل پر جارہےہیں؟

اپیل میں جانے کا فیصلہ اس بات کا اعلان ہےکہ آپ قاتل ہیں،کل کو مرنا ہے،یتیموں کو کیا جواب دوگے؟ رپورٹ دبانے کا مقصد کیاہے؟ کیا آپ قاتلوں کوتحفظ دے رہے ہیں؟ اگر کمیشن کی رپورٹ میں آپکو ذمے دار نہیں بنایاگیاتو آپ نے کیوں رپورٹ دبا کررکھی ؟

جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پرلانےکا فیصلہ انصاف کی طرف قدم ہے۔

تازہ ترین