• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کے ساتھ تنازع پر امن طریقے سے نمٹایا جائے، جرمن چانسلر

برلن (جنگ نیوز) جرمن چانسلر انجیلا مرکل  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اقوام متحدہ میں دیے گئے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ تنازع پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو میں مرکل کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کے فوجی حل کو انتہائی غیر موزوں سمجتھی ہیں اور وہ سفارتی حل کی حامی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جرمنی اس مسئلے کے حل میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کر دینے کی دھمکی دی تھی۔

تازہ ترین